یوم آزادی

( اپنی بات )


        کم از کم، دل میں ہی صحیح، ارادہ تو کریں۔۔۔کہ ہم اپنے وطن عزیز " ہندوستان " کو غربت، جہالت، بدعنوانی، نفرت اور ہر طرح کی گندگی سے آزاد کرائیں گے اور ہر حال میں اس ملک کے امن وامان کو قائم رکھیں گے اس لیے کہ یہ ملک ہمارے اسلاف کے خوابوں کی تعبیر ہے اور دین اسلام کی نشرواشاعت کا سب سے بڑا مرکز بھی۔

        کل پندرہ اگست یعنی وطن عزیز " ہندوستان " کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر جگہ جگہ ترنگا لہرانے کا عزم کریں اور جہاں بھی موقع ملے اس دیش کی گنگا جمنی تہذیب کے قصے ضرور سنیں اور سنائیں، کیونکہ ہمارا ملک کسی ایک کا نہیں بلکہ سب کا ہےاور انشاءاللہ تا قیامت رہے گا۔

        بہت چھوٹے پیمانے پر ہی صحیح، جہاں کہیں بھی پرچم کشائی کا ارادہ ہو یا کسی طرح کے قومی پروگرام کے انعقاد کا، تو سوشل میڈیا پر اطلاع کی زحمت کریں تاکہ دوسروں کے لیے ترغیب کا باعث ہو،

        ابھی وقت ہے تیاری ہو سکتی ہے۔

        حافظ محمد عارف
        تعلیمی وسماجی خادم
        کنکر باغ، پٹنہ، بہار، انڈیا

Comments

Popular posts from this blog

Self-Respect

POVERTY

LANGUAGE IS A SOURCE OF KNOWLEDGE