جمعہ اور مسجد
( اپنی بات )
چنانچہ اسی وجہ سے ذرا عجیب لگا کہ جمعہ کی اہمیت کے پیش نظر جامع مسجد کی صفائی نمازیوں کے لیے جیسی ہونی چاہیۓ ویسی نہیں تھی: یہ تب دیکھنے کو ملا، جب ہم گذشتہ جمعہ " نماز جمعہ " کے لیے گاؤ ں کی ایک مسجد گۓ۔۔۔۔۔۔۔
حالانکہ آج کل یہ بھی بعید از قیاس ہے کہ مسجد کی بالائی منزل میں پنکھے نہ ہوں، جب کہ بجلی کی سہولت وہاں موجود ہو۔
مجھے تھوڑا افسوس اس لیے ہوا کہ وہ کوئی معمولی گاؤں نہیں ہے: ہمیشہ سے علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے اور الحمدللہ آج بھی ہے۔ اس بستی میں ایک سے ایک مہذب اور اعلی تعلیم یافتہ افراد ہیں۔ وہاں دولت مندوں کی کوئی کمی نہیں ہے، پھر بھی پتہ نہیں کیا مصلحت ہے! جو وہاں کے نظم ونسق کو دیکھ کر بڑا افسوس ہوا۔
حافظ محمد عارف
تعلیمی وسماجی خادم
کنکر باغ، پٹنہ، بہار، انڈیا
Comments
Post a Comment